Masala Bhary Kareely Recipe in urdu

  مصالہ بھرے کریلے



اجزاء:


کریلے درمیانے سائز کے ۔۔۔۔۔ چار عدد
نمک۔۔۔۔۔حسب ذائقہ
سرسوں کا تیل ۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
زیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
سونف۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
کچے پیاز کی پیسٹ۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر کدوکش۔۔۔۔۔ایک کپ
ادرک کدوکش ۔۔۔۔ دو چائے کے چمچ
ہلدی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
آمچور۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
پنجابی گرم مصالحہ۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
دھنیا کٹا ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کپ
تیل ۔۔۔۔ ڈیپ فرائی کرنے کے لیے


ترکیب:


کریلے چھیل لیں۔ چھیلے ہوئے کریلے ایک جانب رکھ دیں۔ ہر ایک کریلے کو لمبائی کے رخ چاک کریں۔ اس مقصد کے لیے ایک تیز دھار چاقو استعمال کریں۔ ان کے بیج نکال باہر کریں۔ ان کے درمیان میں محتاط انداز میں شگاف ڈالیں اور ان کے اندر کسی قدر نمک لگا دیں اور باہر کی جانب بھی کسی قدر نمک لگا دیں - 10 تا 15 منٹ تک انہیں ایک جانب رکھ دیں۔ ایک نان اسٹک پین میں سرسوں کا تیل گرم کریں۔ اس میں زیرہ اور سونف شامل کریں۔ جب زیرہ اورسونف چٹخنے لگے تب پیاز کی پیسٹ شامل کریں۔ اس وقت تک بھونیں حتیٰ کہ پیاز شفاف بن جائیں۔ ٹماٹر۔ ادرک۔ ہلدی۔ امچور۔ پنجابی گرم مسالہ۔نمک اور دھنیا شامل کریں۔ بخوبی یکجا کریں۔ اسے اس وقت تک بھونیں حتیٰ کہ مکسچر آئل چھوڑ دے۔ اسے ایک جانب رکھ دیں۔ کریلوں سے پانی نچوڑ لیں۔ انہیں تھپتھپا کر خشک کریں۔ تیار کردہ مکسچر کریلوں میں بھریں۔ مکسچر بھرنے کے بعد کریلوں کو دھاگے کے ساتھ باندھ دیں۔ ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں۔ اسے درمیانی آنچ پر گرم کریں۔ اس آئل میں بھرے ہوئے کریلے ڈیپ فرائی کریں حتیٰ کہ وہ تمام اطراف سے سنہری براوؤن رنگت کے حامل بن جائیں۔ گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں۔


For Best Cooking Recipes, Visit Our YouTube Channel !!! 






Comments

Post a Comment