Gajar Ka Halwa Recipe in Urdu

 گاجر کا حلوہ




اجزاء:


 گا جر_____ 1 کلو
 دودھ_____ 2 کلو
 گھی_____ 1 پائو
 ملائی_____ 1 پائو
 چینی_____ 250 گرام یا حسبِ ذائقہ
 الائچی_____ چند دانے
 بادام،کاجو_____ حسبِ ضرورت
 اُبلے انڈے_____ 2 سلائس



ترکیب:


گاجریں کدوکش کرکے کڑاہی میں ڈالیں' ساتھ دودھ بھی ڈال دیں اور اتنا پکائیں کہ دودھ خشک ہو جائے اور گاجریں گل جائیں۔ پھر گھی ڈال کر بھون لیں۔ اور ملائی ڈال کر بھونیں۔ اس کے بعد چینی شامل کریں اور مسلسل چمچ چلاتے ہوئے پکائیں کہ چینی کا پانی خشک ہو جائے۔ آخر میں الائچی،کاجو اور بادام ڈال کر اُتار لیں اور اُبلے انڈوں کے سلائس سے سجا کر پیش کریں۔

For Best Cooking Recipes, Visit Our YouTube Channel !!! 





Comments

Post a Comment