گرلڈ چکن
اجزاء:
مرغی بمعہ کھال ..........½عدد
پیاز(باریک کٹی ہوئی)..........ایک عدد
سو ُکھی گول لال مرچیں..........7عدد
لیموں کا رس..........ایک کھانے کا چمچہ
لیموں کا رس..........2کھانے کے چمچے
پسی ہوئی ہلدی..........½چائے کا چمچہ
پانی..........ایک پیالی
پسی ہوئی سونٹھ..........½چائے کا چمچہ
لہسن..........3جوے
ادرک..........ایک درمیانہ ٹکڑا
پسی ہوئی کالی مر چ ..........½چائے کا چمچہ
نمک..........حسب ذائقہ
تیل..........4کھانے کے چمچے
ترکیب:
ساس پین میں پانی‘ پیاز‘ لہسن‘ ادرک‘ لال مرچ اور ہلدی اُبالیں‘ پھر بلینڈر میں پیس لیں۔ پانی زیادہ ہو تو ساس پین میں ڈال کر سکھا لیں۔اس آمیزے میں سونٹھ‘ نمک‘ کالی مرچ اور لیموں ملالیں۔ مرغی کے دونوں حصوں کو کسی بھاری چیز کی مدد سے ہلکا سا ُکچلیں اور آمیزہ اس پر لگاکر ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔گرل پین کو چکنا کرکے گرم کریں اور مرغی پکائیں۔ تیل میں 2کھانے کے چمچے لیموں ملائیں اور پکانے کے دوران مرغی کے ٹکڑوں پر برش کی مد د سے درمیان میں لگاتے جائیں۔ پیش کرنے سے قبل اس پر کوئلے کا دھواں دے دیں۔
A
ReplyDeleteM
A
Z
I
N
G
W
O
O
O
O
O
O
O
W
Accurate spice
Accurate taste
100 OUT OF 100
❤❣️❤❣️❤❣️
🔥🔥🔥🔥🔥
ReplyDelete