Omelet Pizza Recipe in Urdu

 آملیٹ پیزا 



اجزاء:
• انڈے_____ 4 عدد
• نمک_____ حسبِ ذائقہ
• لال مر چ_____ 1 چائے کا چمچ
• مزریلہ چیز (کدو کش ) _____ آدھ کپ
• اوریگانو_____ 1 چائے کا چمچ
• زیتون کا تیل_____ 3 کھانے کے چمچ
• پیاز_____ آدھی
• سبز شملہ مرچ_____ آدھی
• ٹماٹر_____ 2عدد
• کالا زیتون_____ 6 عدد

ترکیب:
ایک برتن میں انڈے لیں اس میں نمک،لال مرچ ،مزریلہ چیز اور اوریگانو ڈال کر ملا لیں ۔ اب ایک پین میں زیتون کا تیل لے کر اس میں پیاز، سبز شملہ مرچ ،ٹماٹر ، کالا زیتون ڈال کر ہلکا سا پکا ئیں اور انڈے کا تیار شدہ مکسچر ڈال کر تین سے چار منٹ تک پکا لیں اور اس پر مزریلہ چیز ڈال دیں ۔ سبز شملہ مرچ ،کالا زیتون اور ٹماٹر کو بطور گارنش استعمال کرلیں ۔ آپکا مزیدار آملیٹ پیزا تیار ہے.
For Best Cooking Recipes, Visit Our YouTube Channel !!! 






x

Comments